https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=2267044545044742969#editor/target=page;pageID=5145415130278545338;onPublishedMenu=pages;onClosedMenu=pages;postNum=0;src=pagenam e

Saturday, 23 May 2020

بستی کی ہردلعزیز شخصیت وقار احمد ’’کبّن بھائی‘‘ کا انتقال

بستی (پریس ریلیز): انجمن اسلامیہ گاندھی نگر بستی کے سابق نائب صدر ومشہور ومعروف سماجی تنظیم خدمت فائونڈیشن کے بانی بستی کی ہردلعزیز شخصیت وقار احمد عرف کبّن بھائی کا گذشتہ دن (بروزجمعۃ الوداع)کو لکھنؤ میں اپنے گھر پر ساڑھے ۱۱؍بجے دن میں ۷۴؍سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم وقار احمد گذشتہ تین سالوں سے علیل تھے ، اِدھر کچھ دنوں سے آپ کی طبیعت زیادہ خراب تھی۔ بستی شہر کیلئے مرحوم کبّن
مرحوم وقار احمد عرف کبّن بھائی
بھائی ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ اترپردیش الیکٹری سٹی بورڈ سے ۲۰۰۵ء میں ریٹائر ہونے کے بعد آپ نے خود کو سماج وقوم کی خدمت کیلئے مکمل طور پروقف کردیا تھا، آپ اپنی پرانی اسکوٹر پہ صبح سے رات تک پورے شہر میں گھوم کر خیروخبر لیتے رہتے، اور ضرورت مندوں کی موقع پر ہی خاموش مدد کرتے رہتے۔ اُن کی اس دیوانگی اور جنون سے ان کے گھر والے ، رشتہ دار ودوست واحباب پریشان بھی رہتے ، مگر وہ جب تک صحت یاب رہے صرف اور صرف دوسروں کی فلاح کیلئے زندہ رہے۔ 
مرحوم وقار احمد عرف کبّن کے انتقال پر ملال پر خدمت فائونڈیشن وانجمن اسلامیہ گاندھی نگر بستی کی مشترکہ آن لائن تعزیتی میٹنگ کے دوران شہر کے ہر طبقہ کے لوگوں نے کبّن بھائی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ خدمت فائونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمداقبال ، سرپرست محمدعلی صدیقی، محمدارشد عباسی، انجینئر محمدعالم صدیقی، صدر محمدابراہیم، جنرل سکریٹری حاجی محمد عالم، نائب صدر ڈاکٹر عبدالوہاب، خازن ذبیخ اللہ خان، میڈیاانچارج قاضی فرزان نے اپنے پیغام میں کبّن بھائی کے انتقال کو ملت اور سماج کا ایک بڑا خسارہ بتایا ہے۔ شرکاء نے خدمت فائونڈیشن کے قیام کو لیکر کبّن بھائی کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرتے ہوئے اپنی خراج عقیدت پیش کیا۔ انجمن اسلامیہ گاندھی نگر بستی کے صدر حاجی محمدسہیل ، نائب صدرمفتی علاء الدین، جنرل سکریٹری ماجد علی خاں، سابق سکریٹری سید صابر حسین واراکین عقیل احمد، جبار احمد، عبدالستار ، قاری محمدابو ذر فاروقی نے کبّن بھائی کو ملت کا ایک سچا مجاہد قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں مغفرت کیلئے دعائوں کی گذارش کی۔ ا ے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن بستی کے صدر ڈاکٹر سلیم احمد، جنرل سکریٹری محمدفضیل، سکریٹری اعجاز ملک نے کبّن بھائی کی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے انہیں قوم اور کمزور لوگوں کا سچا ہمدرد اور رہبر قرار دیا، جس کی بنیاد پر علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسو سی ایشن نے کبّن بھائی کو ۲۰۱۷ء میں ’’سرسید ڈے‘‘ تقریبات میں ان کو ’’اعزاز تہنیت‘‘ بھی پیش کیا تھا۔ 
میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نفیس احمد خان نے وقاراحمد’’کبّن بھائی‘‘کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک مخلص ، سچے اور ہمدرد انسان ہونے کیساتھ ساتھ صوم وصلوٰۃ کے بیحد پابند تھے، ہمیشہ اپنی قوم کی سربلندی اورسماج کی خدمت کیلئے فکرمند رہتے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ واضح رہے کہ مرحوم وقار احمد عرف کبّن بھائی کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں، جو لکھنؤ میں رہائش پذیر ہیں۔مرحوم کے سانحہ ارتحال پر بستی شہر کی تمام سماجی تنظیموں ومعزز شخصیات کی طرف سے لاک ڈائون کی احتیاط کے مدنظر آف لائن وٹیلی فونک خراجِ عقیدت وتعزیت پیش کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ 

No comments:

Post a Comment