![]() |
| گاڑی کے ذریعہ کمبل تقسیم کئے جانے کا منظر۔* روڈویز تراہا پر ایک غریب شخص کو کمبل دیتے ہوئے قاضی فرزان۔* |
(پریس ریلیز قاضی فرزان احمد)
بستی: مختلف سماجی وسیاسی جماعتوں کے تحت شدید ٹھنڈ کے درمیان غریبوں وضرورتمندوںکو کمبل، لحاف ودیگر گرم کپڑے تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ خدمت فائونڈیشن بستی کے ذمہ داروں اور عہدیداروں نے بھی ٹھنڈکی شدت کو دیکھتے ہوئے سال ۲۰۱۷ء کی گذشتہ آخری شب تقریباً ۹؍بجے سے ۱۲؍بجے شب شہر بھر میں گشت کیااور درجنوںسماج کے غریب، کمزور ،بے سہاراوضرورتمند لوگوں میں کمبل تقسیم کیا۔ کمبل تقسیم کی شروعات بڑے بن چوراہے سے کی گئی، اس کے بعد کچہری چوراہا، گاندھی نگر واقع پکہ بازار چوراہا، روڈ ویز ، روتا چوراہا، ضلع اسپتال چوراہا، دکھن دروازہ چوراہا ہوتے ہوئے ریلوے اسٹیشن چوراہے پر ٹھنڈ سے ٹھٹھر رہے لوگوں میں کمبل تقسیم کیا۔ اس سرد بھری رات میں کمبل تقسیم پر ایک طرف جہاں لوگوں کو راحت پہونچی وہیں خدمت فائونڈیشن کیلئے نیک دعائیں بھی کیں۔
فائونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ ومشہور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمداقبال نے کہا کہ کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد غریب خاندانوں کو ہنرمند بناکر انہیں خود کفیل اور تعلیم یافتہ بنانا اور سماج کے کمزور غریب لوگوں کو ہرممکن تعاون دینا ہے۔ کمبل تقسیم میں بطور خاص شعیب الرحمن، محمدعالم ، محمد ابراہیم، ڈاکٹر عبدالوہاب علیگ، قاضی فرزان، سکریٹری حاجی محمد عالم سمیت خدمت فائونڈیشن کے تمام خدمتگار شریک ہے۔

No comments:
Post a Comment