
تنظیم رضائے مصطفے نے کیا سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ
(پریس ریلیز)
بستی:شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان سے جہاں ایک طرف ملی جماعتیں چراغ پا ہیں وہیں دوسری طرف اہل قلم ،علما وعمائدین بالخصوص مدارس اسلامیہ کے منتظمین سخت برہم ہیں اور اپنی ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔وسیم رضوی کے زہر افشانی کی سخت مذمت کرتے ہوئے تنظیم رضائے مصطفی کے سرپرست اعلی مولانا اظہار الحق برکاتی نے کہاکہ مدارس اسلامیہ میں انسان کو انسان بنایا جاتا ہے ،قومی اتحاد ،وطن پرستی کا درس دیا جاتا ہے ،وسیم رضوی کا بیان پوری طرح سے جھوٹ اور پروپیگنڈہ پر مشتمل ہے ،لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں ،حکومت کو چاہئے کہ قانونی اعتبار سے انکے خلاف سخت کاروائی کرے ۔انہوںنے کہاکہ وسیم رضوی کو چاہئے کہ اپنی تخریبی ذہنیت کو صاف کریں اور کسی مدرسہ میں داخلہ لیکر وہاں کے علمی ونورانی ،وقومی یکجہتی ماحول سے واقفیت حاصل کریں ۔سنی علما کونسل کے صدر قاری محمد وزیر برکاتی نے کہاکہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ بیان سوچی سمجھی سازش کا حصہ لگتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مدارس اسلامیہ ومکاتب دینیہ پیغام رحمت عام کرتے ہیں،یہاں سے امن ،اخوت ومحبت ،قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کا درس دیا جاتا ہے ۔انہوں نے افسوس جتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مدارس پر دہشت گردی کا الزام مسلم دشمن عناصر لگاتے تھے لیکن اب نام نہاد مسلم شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین کے ذریعہ بیہودہ الزام لگانے کو کوشش کی جارہی ہے جسے کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔مولانا عبدالکریم امجدی (ڈویزنل نمائندہ ریلیف اینڈ چیری ٹیبل فائونڈیشن آف انڈیا) نے کہاکہ وسیم رضوی کا بیان صرف اقتدار کی سرخروئی حاصل کرنا ہی نہیںبلکہ اصلیت میں شیعہ وقف بورڈ میں کی گئی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنا بھی ہے ،اس لئے ان کی یہ حرکت قابل گرفت ہے جسے کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
<a href="whatsapp://send"
data-text=sadaehaquebastisocialnewsnetworkwa_btn wa_btn_s"
style="display:none">Share</a>
No comments:
Post a Comment