(پریس ریلیز)بستی(۶؍جنوری ۲۰۱۷ئ) :مختلف سماجی وسیاسی جماعتوں کے تحت شدید ٹھنڈ کے درمیان غریبوں ومستحقوں کو کمبل، لحاف ودیگر گرم کپڑے تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز اسمبلی حلقہ بستی صدر کے تحت قصبہ گنیش پور واقع محلہ شیخ پورا میں تقریباً ایک درجن غریبوں میںمولانا محمد علی جوہر سوشل (ایجوکیشنل) اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سوسائٹی کے منیجر حافظ رضوان احمد منصوری کی نگرانی میں کمبل تقسیم کیا گیا۔ جس میں انڈین ڈیولپمنٹ فائونڈیشن ممبئی ، یوا وکاس سمیتی وجان ڈیئر نے اپنا اہم تعاون دیا۔
حافظ رضوان احمد منصوری احمد نے کہا کہ سوسائٹی کا مقصد ہے کہ غریب خاندانوں کو ہنرمند بناکر انہیں خود کفیل اور تعلیم یافتہ بنانا ہے، جس س وہ اپنے گھر کی غریبی دور کر کے لوگوں کیلئے مثال بن سکیں ۔ کمبل تقسیم کے موقع پر مشیر احمد، لعل محمد، محمد ارشد، احمد علی وغیرہ موجود رہے۔

No comments:
Post a Comment