مقامی مجلس دعوۃ الحق حلقہ بستی کے زیر اہتمام اجتماع کا انعقاد
مقامی
وبیرونی علماء نے دین کے اہم اجزاء ، عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور
اخلاقیات پر روشنی ڈالیں، اور فرائض وسنن کی عملی مشق بھی کرائی
(مقامی نمائندہ)
(مقامی نمائندہ)
بستی(ایس ایچ بی): گذشتہ شب مقامی مجلس دعوۃ الحق حلقہ بستی کے زیر اہتمام مسجد خیر
انٹر کالج گاندھی نگر میں یک روزہ اجتماع دعوۃ الحق کا انعقاد کیا گیا جو
جمعہ کے دن نماز فجر تا نماز عشاء مختلف نشستوں میں چلتا رہا۔ جس میں مقامی
وبیرونی علماء نے دین کے اہم اجزاء ، عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور
اخلاقیات پر روشنی ڈالیں، اور فرائض وسنن کی عملی مشق بھی کرائی۔ بعد نماز
مغرب آخری نشست کاآغاز قاری عبیداللہ متعلم دارالعلوم الاسلامیہ کی تلاوت
کلام اللہ سے ہوا ،اس کے بعد علماء نے دعوۃ الحق کے بنیادی مقاصد مثلاً
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ، احیاء سنت پر بالتفصیل روشنی ڈالی، جس
میں مولانا عطاء اللہ سیتاپوری، مولانا مفتی مشیر احمد بارہ بنکوی وغیرہ کے
نام قابل ذکر ہیں۔
اس
موقع پر دارالعلوم الاسلامیہ بستی کے صدرالمدرسین مولانا نثار احمد قاسمی
نے معاشرہ کے اندر پھیلے ہوئے رسوم وخرافات اور شریعت سے دوری کے موضوع پر
بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہم اپنی اولاد کو دین سے دور کررہے ہیں جو
قتل معنوی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ اپنے اولاد کونیک صالح اور دین کا داعی
بنائیں،اور اسلامی شریعت کے مطابق اپنی زندگی گذارنے کی کوشش کریں۔ انہوں
نے کہا کہ آج ہمارے ایمان اور عقائد کو کمزور کرنے کی جو چوطرفہ
سازشیںہورہی ہیں یہ ہمارے ایمان کی کمزوری کیوجہ سے ہی ہورہی ہیں،کہا کہ
جوشخص حساب وکتاب والے دن پر یقین رکھے پھربھی احتساب نفس سے بے فکر ی برتے
تو اس شخص سے بڑا غافل اور خسارہ والا کوئی نہیں ۔ انہوں نے امر بالمعروف
اور نہی عن المنکر پرحضرت موسیٰ ؐ وحضرت خضر علیہم السلام کے ایک واقعہ کا
ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایک کامل مومن کی یہچان یہی ہے کہ وہ لوگوں کو اچھے
کاموں کی تلقین کرے اور برے کاموں سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اس کو اصلاح
نفس کی طرف راغب بھی کرتا رہے۔ مولانا نے کہا کہ جب تک اصلاح نفس اور تقوی
سے دل کو مزین نہیں کیاجائے گا، اور باطنی امراض سے دل کی صفائی نہ کی گئی
اوروہ دنیا سے چلا گیا تو جب تک اس کی تطہیر نہ ہوجائے اللہ عزو جل اسے جنت
میںداخل نہیں ہونے دے گا ، کیونکہ جنت کا پورا ماحول پاک ہے، اور پاک
لوگوں کے درمیان ناپاک لوگ نہیں رہ سکتے ، مولانا نے فرمایا کہ اللہ کی ذات
پاک ہے اور جنت بھی پاک ہے،لہٰذا اس میں داخل ہونے والے کو بھی ظاہری
وباطنی گندگیوں سے پاک ہونا ہوگا۔ مولانا نے کہا کہ جب تک ہمارا رابطہ
علماء اور صلحاء سے نہیں ہوگا،ہمیں اپنی روحانی وایمانی بیماریوں کا احساس
نہیں ہوگا اس وقت تک ہمارے دل کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔
اجتماع کی کامیابی پر مقامی کنوینر الحاج محمدیعقوب، ڈاکٹر عتیق الرحمن قاسمی، مولانا حفیظ الرحمن قاسمی، ماسٹر علی حسین، حافظ انصاراللہ قاسمی، مولانا عبدالرب قاسمی، مولانا حمیداللہ ، مولانا ارشداللہ وغیرہ نے تمام رفقاء واہالیان شہر بستی کا شکریہ ادا کیا، اجتماع کا اختتام مولانا نثار احمد قاسمی کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔
اجتماع کی کامیابی پر مقامی کنوینر الحاج محمدیعقوب، ڈاکٹر عتیق الرحمن قاسمی، مولانا حفیظ الرحمن قاسمی، ماسٹر علی حسین، حافظ انصاراللہ قاسمی، مولانا عبدالرب قاسمی، مولانا حمیداللہ ، مولانا ارشداللہ وغیرہ نے تمام رفقاء واہالیان شہر بستی کا شکریہ ادا کیا، اجتماع کا اختتام مولانا نثار احمد قاسمی کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔
No comments:
Post a Comment