دینی اجتماع:۔
بستی میں یک روزہ اجتماع دعوۃ الحق ۳۰؍دسمبر کو
پوراپڑھنے کیلئے کلک کریں
(ایس ایچ بی)
بستی(پریس ریلیز):مقامی مجلس دعوۃ الحق حلقہ بستی کے زیر اہتمام یک روزہ اجتماع ’’دعوۃ الحق ‘‘کا انعقادمسجد خیرانٹر کالج گاندھی نگر میں ۳۰؍دسمبر(جمعہ) بعد نماز فجر تا عشاء کیا گیا ہے، جوچار نشستوں پر مشتمل ہوگا،جس میں شیخ طریقت مولانا الحاج محمدافضالُ الرحمن خلیفہ محی السنہ مولانا الشاہ ابرارُ الحق ؒ وشیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی ، مولانا نثار احمد قاسمی صدرالمدرسین دارالعلوم الاسلامیہ بستی، مولانا محمد عبدالقیوم شاکرالاسعدی جمداشاہی ومولانا منصور احمد مظاہری ناظم مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم بنکے گائوں وصدر جمعیۃ علماء علماء سدھارتھ نگرکے علاوہ دیگر مقامی وبیرونی علماء کرام خطاب فرمائیں گے،مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے دعوۃ الحق کے مقامی کنوینر الحاج محمدیعقوب نے بتایا کہ اجتماع کی تمام تیاریاں چل رہی ہیں، مولانا افضال الرحمن کا خصوصی اورعمومی بیان بعد نماز مغرب تا عشاء ہوگا۔ اس موقع پر حافظ انصاراللہ قاسمی، ماسٹر علی حسین، مولانا ارشداللہ، ڈاکٹر عتیق الرحمن قاسمی، مولانا حفیظ الرحمن قاسمی نے کہاکہ اکابرکی آمد ہم اہالیانِ بستی کیلئے باعث سعادت ہے،انہوں نے تمام لوگوں سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ بلاتفریق مذہب ومسلک اجتماع کی سبھی نشستوں میں شرکت کریں اوراکابرین کے نورانی وروحانی بیانات سے مستفیض ہوں۔
No comments:
Post a Comment