https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=2267044545044742969#editor/target=page;pageID=5145415130278545338;onPublishedMenu=pages;onClosedMenu=pages;postNum=0;src=pagenam e

Sunday, 25 December 2016

خدمت خلق:۔

سوسائٹی فاربرائٹ فیوچر کی جانب سے غرباء میں کمبل تقسیم کئے گئے

پوراپڑھنے کیلئے کلک کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ایس ایچ بی)
    بستی:سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے مدرسہ الجامعۃ الاسلامیہ نشأۃ ثانیہ جونیئر ہائی اسکول کسورا بازار میںآج(بروزاتوار) صبح ۱۱؍بجے تقریباً ۴۰ غریب لوگوں میں کمبل تقسیم کیا گیا ، جو ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن یوپی اسٹیٹ کے کوآرڈینیٹر محمدحلیم کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوا، اسی طریقہ سے گذشتہ دن گاندھی نگر واقع آفس محلہ رحمت گنج میں تقریباً ۸۵؍غرباء وضرورتمندوں کو بلا تفریق مذہب وملت کمبل تقسیم کیا گیا ۔

اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پڑھنے کیلئے نیچے جائیں۔۔۔۔۔۔۔

     اس موقع پرکسورابازار میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت مولانا عبدالسلام گہرؔ بستوی نے کی، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ناظم علاقہ مولانا رئیس احمد فلاحی نے   قرآن کے حوالہ سے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حقوق العباد پر لوگوں کو اُبھارا ہے اور ایک دوسرے کیساتھ پیارومحبت کرنے دکھی لوگوں کے دکھ کو حسب استطاعت دور کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف شعبوں میں دن بہ دن ترقی کررہا ہے لیکن ہمارے ملک میں غریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جنہیں دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو ہمیں سہارا دینا چاہئے اورسبھی کو پیارومحبت کا پیغام دینا چاہئے۔ مولانا فلاحی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی کہ جب لوگ بھلائی کا کام کرتے ہیں اور بے سہارا لوگوں کو گلے لگاکر ان کا دکھ دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں،یہ کام دینی،ملی وسماجی فریضہ ہے، اللہ نے جن کو مالی اعتبار سے نوازا ہے انہیںچاہئے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے بندوں کی خدمت کریں۔ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن یوپی ایسٹ کے کوآرڈینیٹر محمد حلیم نے بتایا کہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ملک کے دیگر حصوں میں بھی غریبوں ومسکینوں کی مدد کی جاتی ہے ، غریب بچوں کی تعلیم، شادی بیاہ اور علاج ومعالجہ کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے غریبوں کو مدد ملتی ہے ،عام لوگوںکو بھی چاہئے کہ انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر نیک ارادوں کیساتھ حصہ لیں کیونکہ ضرورت مندوں کی نگاہیںہماری اور آپ کی منتظر ہیں۔اس موقع پر عبدالحمیدخان، شفاعت اللہ خان، بیت اللہ خان، محمداسلم خان، وارث علی، سعیدالرحمن، محمداکرم خان، اعجاز احمد خان، محمداسلم ، شیرافضل خان ،ارشاد احمد، سوریہ مڑی رائو، محمداقبال سمیت دیگر معززین نے شرکت کی، اور پروگرام کے طریقۂ کار کو سراہا اور پسند کیا، نیز ذمہ داران سوسائٹی کا شکریہ اداکیا۔
فوٹوکیپشن:پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رئیس احمد فلاحی،تقسیم کئے گئے کمبل کیساتھ غرباء

No comments:

Post a Comment