https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=2267044545044742969#editor/target=page;pageID=5145415130278545338;onPublishedMenu=pages;onClosedMenu=pages;postNum=0;src=pagenam e

Monday, 26 December 2016

ووٹر لسٹ کیلئے افسران کی جائزہ میٹنگ منعقد، دوبارہ بوتھوں کی کراس چیکنگ کی ہدایت

پوراپڑھنے کیلئے کلک کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ایس ایچ بی نیوز)
بستـــــی 26 دسمبر: 2016 ضلع میں گذشتہ 15 ستمبر 2016 سے چلائے جا رہے ووٹر جائزہ مہم کے تحت اب تک کی پیش رفت کا جائزہ میٹنگ منطقائی کمشنر مسٹر دنیش کمار سنگھ نے سینئر ضلع الیکشن افسر مسٹر سنتوش کمار رائے سمیت تمام تحصیلوں کے نائبضلع مجسٹریٹوںاور دیگر الیکشن افسر وںو سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مقامی صدر تحصیل آڈیٹوریم میں انعقاد کیا گیا.
    جائزہ میٹنگ کے دوران کے دوران سینئر الیکشن افسر مسٹر رائے نے بتایا کہ ووٹر لسٹ میں شامل کئے گئے نام، فہرست سے کاٹے گئے ناموںو ناقص ناموں میں بدلاؤ سمیت اب تک موصول ہونے والی تمام ووٹر لسٹ سے متعلق شکایتوںکا ازالہ کیا جا چکا ہے. واضح رہے کہ آئندہ 05 جنوری 2017 تک ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کرکے ووٹر لسٹ کی آخری اشاعت کی جانی ہے.میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ گذشتہ15 ستمبر2016 میں شائع کئے گئے ضلع میں پانچوں اسمبلی علاقوں میں کل ووٹروں کی تعداد -1807941 تھی، جس میں مردوں کی تعداد -977453 اور خواتین ووٹروں کی تعداد -830488 تھی. مختلف مراحل میں چلائے گئے ووٹر بیداری وجائزہ مہم کے بعد ضلع کے پانچوں اسمبلیوں میں کل 2195 ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے. ووٹر لسٹ میں ضلع میں ایک ہزار مرد کے مقابل میں خواتین ووٹروں کی تعداد 7 سو پائے جانے پر کمشنر مسٹر سنگھ نے تمام تحصیلوں کے نائب ضلع مجسٹریٹ کو ایک بار دوبارہ ایسے 10-10 بوتھوں کی کراس چیکنگ کی ہدایت دی جس میں مردوں کے مقابل خواتین کا تناسب سب سے کم پایا گیا ہے.
    رول آبزرور / کمشنر مسٹر سنگھ نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے الیکشن کے عمل کو پوری شفافیت کے ساتھ انجام دینے میں تعاون کی اپیل کی.سینئر ضلع الیکشن افسر مسٹر رائے نے نمائندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران ان کی ہر شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور انتظامیہ مکمل طور پر شفاف صاف اور بے خوف ماحول میں انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے. جائزہ میٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے مسٹر وویکانند،مسٹر جے پرکاش پانڈے، سي پی آئی ایم  سے مسٹرکے۔کے۔ تیواری، بہوجن سماج پارٹی سے مسٹر پون کمار، اسسٹنٹ الیکشن افسر مسٹر جگجيت ورما اور دیگر افسران موجود رہے.
فوٹوکیپشن:جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منطقائی کمشنر دنیش کمار سنگھ

No comments:

Post a Comment