https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=2267044545044742969#editor/target=page;pageID=5145415130278545338;onPublishedMenu=pages;onClosedMenu=pages;postNum=0;src=pagenam e

Saturday, 24 December 2016

حق الاسلام لال گنج میںتعمیر جدید مدرسہ کاسنگ بنیاد رکھا گیا

(ایس ایچ بی)
    بستی :بنکٹی بلاک کے تحت مدرسہ حق الاسلام لال گنج میں مدرسہ کی تعمیر جدید کا سنگ بنیاد پرنسپل عبدالرحیم اشرفی وادارہ کے منیجر جمیل احمد کی قیادت میں جانشین سرکار محدث اعظم وسرکار امیر ملت علامہ الحاج سید محمد حسن عسکری اشرفی الجیلانی کچھ چھوی کے بدست عمل میں آیا۔ اس موقع پر ادارہ کے اراکین ومدرسین کے علاوہ علاقہ کے حمیر پال عرف گڈوپال بابو اور پنکوپال ، بھائی بھولا سنگھ سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے ۔ تقریب سنگ بنیاد کے اختتام پرسید محمدحسن عسکری کچھوچھوی نے دعاء خیر فرمائی۔
فوٹوکیپشن: سنگ بنیاد رکھتے ہوئے سید محمدحسن عسکری کچھوچھوی

No comments:

Post a Comment