جنیشور مشر گرام کے تحت دلپت پورگائوں میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا گیا
پورا پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
(ایس ایچ بی)
بستی :دبولیا ترقیاتی سیکٹر کے مانجھا علاقہ سے ملحق انتہائی پسماندہ گائوں دلپت پور کوجنیشورمشر گرام کے تحت اترپردیش ہائوسنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے نائب صدر سدھارتھ سنگھ کی موجودگی میں پہلوان شکلے یادونے تقریباً ۳۵؍لاکھ روپئے کی لاگت سے سی سی روڈ ،سولرلائٹ وہنڈ پمپ وغیرہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ نوجوان وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی سوچ ہے کہ ترقی کی دوڑ میں جو علاقے اور گائوں پیچھے رہ گئے ہیں انہیں بھی مرکزی دھارے سے منسلک کیاجائے، انہوں نے کہا کہ دلپت پور میں زیادہ ترلوگ چھپروں میں رہائش پذیر ہیں،اس لئے یہاں بنیاد ی طور پر ترقی کی بہت ضرورت ہے۔ تقریباً ۳۵؍لاکھ روپئے کی لاگت سے جنیشور مشر گرام منصوبہ بندی کے تحت یہاں بھی ترقی کی کرنیں پہونچنے لگی ہیں، کہا کہ اگر دوبارہ سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی تو اس طرح کے دیگر انتہائی پسماندہ گائووں میں بھی ترقیاتی اسکیموں سے عمل درآمد کرایاجائے گا۔ منصوبہ کی سنگ بنیاد کے موقع پر سدھارتھ سنگھ کے ہمراہ ریاستی سماجوادی لوہیاواہنی ورکنگ کمیٹی کے رُکن ایاز احمد، محمدصالح، جھنے لال یادو، بی ڈی سی تلک رام یادو، روی یادو، رنگیلے سنگھ، سنتوش پانڈے، ویر پرتاپ سنگھ، رشید احمد، راجو سنگھ ، راہل، دلیپ کے علاوہ کثیر تعداد میں مواضعات کے لوگ موجود رہے۔
فوٹوکیپشن:: دلپت پور گائوں کو جنیشور مشر گرام کے تحت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیادرکھتے ہوئے پہلوان شکلے یادو، سدھارتھ سنگھ وایاز احمد۔

No comments:
Post a Comment