جماعت ِ اسلامی ہندبستی کے تحت۷۰؍ غرباء میں کمبل تقسیم کئے گئے
پوراپڑھنے کیلئے لنک پر کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ایس ایچ بی)
بستی:ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت جماعت ِ اسلامی ہند ضلع بستی کے زیرا ہتمام گاندھی نگر واقع محلہ رحمت گنج دفترمیںآج(بروزہفتہ) بعد نماز ظہرمیںتقریباً ۷۰؍ غریب لوگوں میں کمبل تقسیم کیا گیا ، جو ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن یوپی اسٹیٹ کے کوآرڈینیٹر محمدحلیم کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا عبدالسلام گہرؔ بستوی نے کی، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ناظم علاقہ مولانا رئیس احمد فلاحی نے قرآن کے حوالہ سے کہا کہ اللہ نے زمانے کی قسم کھاکر انسانوں سے کہاہے کہ یقینا سارے انسان خسارے میں ہیں سوائے چار لوگوں کے ،جو لوگ ایمان لائے ، جن لوگوں نے نیک اعمال کئے ، جن لوگوں نے حق کی تلقین اور نصحت کی اور صبر کیا۔ اس کے علاوہ جنہوں نے حقوق العباد پر لوگوں کو ابھارا اور ایک دوسرے کی مدد کی اوردین پر عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا ہمارا دینی،ملی وسماجی فریضہ ہے، اللہ نے جن کو مالی اعتبار سے نوازا ہے انہیںچاہئے کہ غریب لوگوں کی مدد کریں، کہا کہ ہمارا ایک ہی مشن اور ایک ہی مقصد ہوناچاہئے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے بندوں کی خدمت کریں۔ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن یوپی اسٹیٹ کے کوآرڈینیٹر محمد حلیم نے بتایا کہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام ملک کے دیگر حصوں میں بھی غریبوں ومسکینوں کی مدد کی جاتی ہے ، غریب بچوں کی تعلیم کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے غریبوں کو مدد ملتی ہے ،عام لوگوںکو بھی چاہئے کہ انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر نیک ارادوں کیساتھ حصہ لیں کیونکہ ضرورت مندوں کی نگاہیںہماری اور آپ کی منتظر ہیں۔
فوٹوکیپشن::کمبل تقسیم کرتے ہوئے فائونڈیشن یوپی اسٹیٹ کے کوآرڈینیٹر محمدحلیم

No comments:
Post a Comment