https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=2267044545044742969#editor/target=page;pageID=5145415130278545338;onPublishedMenu=pages;onClosedMenu=pages;postNum=0;src=pagenam e

Thursday, 22 December 2016

ہونہاروں کو ملے مفت لیپ ٹاپ، مدارس کے طلباوطالبات بھی شامل

پوراپڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔۔۔ 

بستی: صدر بلاک آڈیٹوریم میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اہم اسکیم منصوبہ سال 2015 اور 2016 کے ہونہاروں(طلبہ وطالبات) کو مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا، جس میں یوپی بورڈ،مدرسہ بورڈ، سنسکرت بورڈکے طلبہ وطالبات نے اسکیم کا فائدہ اٹھایا. پروگرام کے مہمان خصوصی بلاک نمائندہ اور نوجوان ایس پی لیڈر آدتیہ یادو رہے. پروگرام کی صدارت گورنمنٹ انٹر کالج کے انچارج پرنسپل شیو بہادر سنگھ نے کی۔
    پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ یادو نے کہا کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو کی قیادت میں اترپردیش بہترین پردیش بننے کی طرف گامزن ہے. اکھلیش یادو ترقاتی فکر کے لیڈر ہیں جو ترقی کے لئےمسلسل مصروف عمل ہیں. کہا کہ وزیر اعلی کے اقدامات سے طلبہ وطالبات کو مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیا جا رہا ہے جس سے محسوس ہورہا ہے کہ انقلابی تکنیکیوں کو اپنانے کی طرف پردیش اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن ہورہا ہے. نوجوان ایس پی لیڈر آدتیہ یادو نے اس اہم منصوبہ بندی کے بارے میںطلبہ وطالبات کو تفصیل سے معلومات دی. اس موقع پر اسسٹنٹ ترقیاتی افسر پنچایت ارویش پال، اسسٹنٹ ترقیاتی افسر آئی ایس بی رام نرنجن چودھری، اسسٹنٹ ترقیاتی افسر پرنب پانڈے، اسسٹنٹ ترقیاتی افسر کوآپریٹیورماكانت شکلا، سمیت گورنمنٹ انٹرکالج کے اسٹاف موجود رہے۔

1 comment: