جشن عید میلادُالنبیﷺ
عقیدت واحترام کیساتھ پرامن ماحول میں نکالا گیا جلوس محمدی، چپہ چپہ پر تعینات رہے پولیس جوان
(حذیفہ بستوی)
بستی :یوم النبی کمیٹی پکہ بازار گاندھی نگر بستی کے زیر اہتمام آج صبح ۷؍بجے سے جلوس محمد ی کا اہتمام کیا گیا ، جس میں شہر کی مختلف انجمنیں وکمیٹیاں شامل رہیں ، جلوس صبح ۷بجے عید گاہ پکہ بازار سے نکل کر شہر کی اہم شاہراہ گاندھی نگر ، دریا خاں چوراہا، جی آئی سی وکٹیشور پارک ہوتے ہوئے روڈویز کے راستہ دکھن دروازہ پرانی بستی پہونچا، جہاں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا اس محفل میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اخلاق انسانیت کا جو اعلیٰ نمونہ دنیاکے سامنے پیش کیاوہ تا قیامت کوئی پیش نہیں کرسکتا ، لاپروائی ہماری ہی ہے کہ ہم دین اسلام کی صحیح تعلیمات اور حضرت محمدﷺ کی سیرت طیبہ کے بارے میں نہ غیروں کو بتاتے ہیںاور نہ ہی اپنی زندگی میں لانے کوشش کرتے ہیں، مقررین نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج مذہب اسلام پر چوطرفہ حملے کئے جارہے ہیں ، اسلام کا غلط نظریہ پیش کرکے برادران وطن کے ذہنوں کو چاک کیا جارہا ہے، جبکہ اسلام صدیوں سے امن ومساوات اور برابری کا درس دیتا چلا آرہا ہے۔ واضح رہے کہ جلوس محمدی کا اہتمام گذشتہ۱۹۲۶ء یعنی ۹۱؍سالوں سے حسب روایت عقیدت واحترام کیساتھ یوم النبی کمیٹی کے ذریعہ کیاجاتا ہے، جس میں شہر کی انجمن رضائے مصطفیٰ، جامعہ حنفیہ، انجمن معین الاسلام پرانی بستی، انجمن خواجہ غریب نواز سمیت مختلف انجمنیں وکمیٹیاں جلوس میں شرکت کرتی ہیں اور جگہ جگہ جھنڈے، لائٹ ، اور خوبصورت گیٹ سے جلوس کے راستوں کی سجاوٹ کرتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرکے روایتی نعرے لگاتے ہیں۔ یوم النبی کمیٹی کے سکریٹری سید ظفر احمد، سید مسرور احمد، سید عارف علی، سید علاء الدین رجّن وانجمن رضائے مصطفیٰ کے منیجر جی ایم خان کے مطابق جلوس محمدی عیدگاہ سے نکل روڈ ویز سے ہوتا ہوا دکھن دروازہ اور وہاں سے پانڈے بازار پہونچ کر جلو س کا اختتام ہوتا ہے پورے راستے میںلوگ نعت ومنقبت، درودوسلام ک نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ بتادیں کہ جلوس محمدی کے تئیں جہاں عقیدت مندوںمیں خوشی پائی جارہی تھی تو وہیں چھوٹی بڑی گاڑیوں ، ایمبولنس و راہگیروں کو ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا گھنٹوں تک ٹریفک جام ہونے سے مالویہ روڈ، کوتوالی روڈ، پچپیڑیا روڈ، اسٹیشن روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اس موقع پرایس پی شیلیش پانڈے و ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کیساتھ بھاری تعداد میں پولیس وپی اسے سی کے جوان چپہ چپہ پر تعینات کئے گئے تھے ۔ جلوس کا اختتام پانڈے بازار پرانی بستی میں جاکر ہوا، اس موقع پر کمیٹی کے عہدیداران و انجمن رضائے مصطفیٰ کے ذمہ داران ، خواجہ غریب نواز کمیٹی پرانی بستی نے انتظامیہ ، نگر پالیکا پریشد، میڈیا و عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
فوٹوکیپشن:325جلوس محمدی کے دوران دکھن دروازہ پر تعینات پولیس جوان٭326, 327بستی میں نکالا گیا جلوس محمدی کا منظر٭328جلوس کیلئے بنائے گئے استقبالیہ گیٹ
جامعہ حنفیہ کے زیر اہتمام گذشتہ شب جلوس محمد کا اہتمام کیا گیا:میلاد مصطفیٰ علیہ التحیۃ والثناء کی ولادت کے موقع پرگذشتہ شب بعد نماز عشاء جامعہ حنفیہ کے اساتذہ ، طلباء واراکین سمیت محلہ رحمت گنج کے جملہ باشندگان نے شان وشوکت کیساتھ جلوس محمدی وسبز پرچم جامعہ حنفیہ کے ناظم اعلیٰ امیراللہ عزیز ی ، صدر اعلیٰ محمد علی صدیقی’’ شیدا حسین بستوی‘‘ ومولانا ریاض احمد برکاتی کی قیادت میں نکالا گیا، جس سے محلہ ترکہیا ، بیلواڈانڈی ، رام پرساد گلی، ملت نگر، رفیق نگر کی شاہراہیں وگلیاں نعت مصطفیٰ سے مشکبار ہوگئیںاور نعرہائے تکبیر ورسالت سے آبادیاں گونج اٹھیں۔ جلوس دیر رات تقریباً ۱۱؍بجے شب اپنی روایت کے مطابق جامعہ حنفیہ میں پہونچ کر واپس پہونچا، جہاں حافظ ملت جامع مسجد میں قل شریف کا اہتمام کیا گیااور درودوسلام کے نذرانۂ محبت پیش کرنے کے بعد تمام عالم اسلام خصوصاً اہالیان شہر بستی کے لوگوں کیلئے امن وامان اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔
ضیف منزل کی مسجد میں یک شبی جلسہ سیرۃ النبی ؐ ونعتیہ مقابلہ کا انعقادکیا گیا:گاندھی واقع اسٹیٹ بینک کے پیچھے ضیف منزل کی مسجد میں یک شبی جلسہ سیرۃ النبی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مختلف تعلیمی ادارے کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نعت ومنقبت پیش کرکے بارگاہِ رسالت میں نذرانۂ عشق ومحبت کے گل کھلائے، نعتیہ مقابلہ میں پہلا انعام دارالعلوم الاسلامیہ کے طالب محمد اشتیاق نے ، دوسرا انعام محمدارسلان اور تیسرا انعام حافظ تفضل حسین نے حاصل کیا۔ اس موقع پر حافظ فضل الرحمن قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے محسن انسانیت، سرکار دوجہاں حضرت محمدﷺ کواسلام کی تبلیغ وترویج کیلئے نبوت ورسالت کا سہرا ڈال کر ربیع الاول جیسے مبارک ماہ کی ۱۲؍تاریخ کو مبعوث فرمایا، اورانہیں پر ختم نبوت ورسالت کی مہر لگادی ، اور قیامت تک کیلئے اتباع نبی ؐ کوانسانوں کی فلاح دارین اورنجات کا ذریعہ بنادیا۔ کہا کہ جو اس کے علاوہ دین ومذہب اپنائے گا وہ گمراہی اور ضلالت کے گڈھوں میں جاگرے گا اور ہمیشہ ہمیش کیلئے ناکام ونامراد ہوگا۔ اس سے قبل مفتی سعید الرحمن قاسمی نے بھی سیرت طیبہ پر خطاب کیا، جلسہ کا اختتام حافظ فضل الرحمن کی دعا پر ہوا اس کے بعد شیرینی تقسیم کی گئی، پروگرام کو کامیاب بنانے میں جملہ اہالیان محلہ ضیف منزل نے اپنا اہم رول اداکیا۔
فوٹوکیپشن:نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے محمداشتیاق

You can press to see
ReplyDeleteFantastic Light Mirror Bathroom
Wow Interior designs for living rooms
And press to see
The latest sofa in the world