جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پرتیسرے مرحلہ کی آخری بڑی میلاد کا انعقادگذشتہ شب بعد نماز عشاء یوم النبیؐ کمیٹی کے زیر اہتمام گاندھی نگر واقع محلہ ترکہیا باقر منزل میںکیا گیا
(حذیفہ بستوی)
بستی :خاتم النبیین والمرسلین حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرجشن عیدمیلادالنبیؐ کا انعقاد تیسرے مرحلہ کی آخری بڑی میلاد گذشتہ شب بعد نماز عشاء یوم النبیؐ کمیٹی کے زیر اہتمام گاندھی نگر واقع محلہ ترکہیا باقر منزل میں کیا گیا، میلاد کا آغاز محمد حلیم کی تلاوت قرآن سے ہواجبکہ نظامت کے فرائض سید عارف علی وسید علاء الدین رجن نے انجام دی۔ اس موقع پر تشریف لائے مقرر خصوصی مولانا سید محمدحمزہ اشرف نے حضور ﷺ کی حیات طیبہ پر خطاب کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے حضور ﷺکے اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔ مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ امن وسلامتی ورحمت کے پیغامبر ہیں ان کی تعلیم کا خلاصہ یہ ہے کہ پوراانسانی معاشرہ ، انسانیت واخوت، مساوات وہمدردی کا مظہر بن کر رہے، اخلاص ورواداری کا فروغ ہو، حضورپاکؐؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر ہم چلیں اور اس کی تبلیغ واشاعت میں تعاون کریں۔
سید محمدمسرور نے کمیٹی کی مختصر تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے ذریعہ ۱۹۲۶ء سے اس طرح کے پروگرام کا انعقادگذشتہ ۹؍دہائیوں سے مسلسل مختلف طریقوں سے کیا جارہا ہے، اس کمیٹی کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ میلاد کے مختلف پروگراموں میں ہرمکتبۂ فکر کے علماء ودانشوروں کو مدعو کیاجاتا ہے نیز یہ پروگرام مسلک سے اوپر اُٹھ کر کیاجاتاہے تاکہ مسلمانوں میں اتحاد قائم ہو۔شعراء میں نواب ٹانڈوی وسکندر اعظم وغیرہ نے نعت ومنقبت کا نذرانہ پیش کرکے محفل میلاد کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔
جلوس محمدی میں بنائے گئے ’’استقبالیہ گیٹوں‘‘ کی کمٹیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی:جلوس محمدی کے استقبال میںاس بار کل ۴۱؍مقامات پر استقبالیہ گیٹ بنائے گئے تھے، جس میں حوصلہ افزائی کے طور پر پہلا ایوارڈ غلام مصطفیٰ کمیٹی دکھن دروازہ کو میر سید باقر ایوارڈ سے نوازا گیا ، جبکہ دوسرا ایوارڈ عبدالعزیز کمیٹی کو قاضی عدیل عباسی ایوارڈ اور تیسرا ایوارڈ انجمن رضائے مصطفیٰ کمیٹی کو محمودالحسن عثمانی ایوارڈ سے نوازا گیا،اس کے علاوہ پروگرام کے اختتام پرجلوس محمدی میں اہم رول ادا کرنیوالوں میں خاص طور سے محمد حلیم وسید علاء الدین رجن کو اسپیشل ایوارڈ دیا گیا۔
فوٹو کیپشن: خطاب کرتے ہوئے سید محمدحمزہ اشرف، بڑی میلاد کے موقع پر موجود سامعین

محمدﷺ امن وسلامتی ورحمت کے پیغمبر ہیں: سید محمدحمزہ اشرف
No comments:
Post a Comment