معذور کے ہاتھوں درجہ حاصل وزیر کی موجودگی میں ۳؍کلومیٹر کی سڑک کا افتتاح
( شہادت حسین)
بستی (ایس۔ایچ۔بی):ترقیاتی بلاک دبولیا کے تحت ترقی کی دوڑ میں پیچھے چھوٹاگائوں موضع ٹکٹکوا سے رام جانکی شاہراہ تک تقریباً ۳؍کلومیٹر سڑک کا افتتاح درجہ حاصل وزیر اترپردیش رہائش وترقی کونسل کے نائب صدر سدھارتھ سنگھ کی موجودگی میں معذور محمداحمد عرف مجو نے کیا۔
اس موقع پر سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ تقریباً ایک کروڑ چھیاسی لاکھ کی لاگت سے اس سڑک کی تعمیر ہوجانے سے علاقائی شہریوں کو کافی سہولت ہوئی ہے، کہا کہ نوجوان وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا واضح اعلان ہے کہ اچھی سڑکوں کے بغیر دیہی وشہری علاقوں کی ترقی ممکن نہیں ہے، سڑکیں ہماری روزمرہ زندگی کو آرام دہ بنانے کے ساتھ ہی ترقی کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ ایک معذور شخص کے ہاتھوں سڑک کا افتتاح کرانے کے پیچھے وزیراعلیٰ کا وہ احساس ہے کہ جس سے معاشرے میں جوترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں انہیں بھی بہتر موقع دیا جائے اور ان کا احترام کیاجائے۔ سڑک کے افتتاح کے موقع پر ایاز احمد، محمدصالح، سمیر چودھری، سونو، شکلے یادو، پرمود شکلا، راہل سنگھ، محمدسعودسمیت صوبائی سیکٹر محکمہ تعمیرات عامہ کے معاون انجینئر وی کے رائے کے ساتھ مقامی شہری موجود موجود رہے۔

فوٹوکیپشن:افتتاح کرتے ہوئے معذور محمداحمدعرف مجّو، سدھارتھ سنگھ وایازاحمد وغیرہ
No comments:
Post a Comment