کارکنوں نے امرسنگھ کا پتلا نذر آتش کر نعرہ بازی کی
لوہیا واہنی ورکنگ کمیٹی کے رُکن ایاز احمد نے کہا کہ پارٹی کوکمزور کرنے کے پیچھے امرسنگھ کا بہت بڑا ہاتھ ہے، لیکن وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے، کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو کو سچ کا سچائی کا ساتھ دینا ہوگا نیز وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ہاتھوں میں اقتدار اور پارٹی کی باگ ڈور سونپنی ہوگی
( مقامی نمائندہ)
بستی(ایس ایچ بی):لکھنؤ میں چل رہے سیاسی اُتھل پتھل کو لیکر سال ۲۰۱۶ء کے آخری دن ہفتہ کو بستی میں بھی ٹھٹھرتی سرد لہر کے بیچ سیاسی سرچہ می گوئیاں چلتی رہیں۔ اترپردیش لوہیا واہنی ورکنگ کمیٹی کے رکن ایاز احمد کی قیادت میں ایس پی رہنمائوں ولیڈروںاور کارکنوں نے سڑکوں پر اتر کر روڈ ویزترراہا پر بھگت سنگھ کی مورتی کے قریب امرسنگھ کا پتلا نذر آتش کر نعرہ بازی کی۔
ایاز احمد نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کوکمزور کرنے کے پیچھے امرسنگھ کا بہت بڑا ہاتھ ہے، لیکن وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے، کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو کو سچ کا سچائی کا ساتھ دینا ہوگا نیز وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ہاتھوں میں اقتدار اور پارٹی کی باگ ڈور سونپنی ہوگی، انہوں نے کہا کہ نوجوان وزیر اعلیٰ نے پارٹی رہنمائوں وصوبائی شہریوںاور نوجوانوں کا دل جیت لیا ہے ، ان کی قیادت میں دوبارہ سماجوادی پارٹی بھاری اکثریت میں حکومت بنائے گی، جس میں کوئی شک نہیں ہے۔ مسٹر ایاز احمد نے کہا کہ جو لوگ نیتا جی کو گمراہ کررہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ امرسنگھ کا پتلا پھونکنے والوں میں ایاز احمد کے ساتھ لوہیا واہنی کے ریاستی سکریٹری محمدصالح، سابق شہر صدر محمداحمد سجو، ویر پرتاپ سنگھ، کملیش کمار، محمدیونس عالم، پرویز اختر، شاہد مونو، ریاض احمد، عمران خسان، سراج شیخ، جتیندر یادو، سمیر خان، سونو صدیقی، محمدالیاس، وجے چودھری، اروند سونکر، ببلو پانڈے، سمیر عالم، اشفاق، ریحان خان، واجد علی، علی حسین، بلونت قنوجیہ، چندربھان شریواستو، محمداسلم کے ساتھ پارٹی کے کئی رہنما وکارکنان موجود رہے۔
فوٹوکیپشن: پتلا نذر آتش کرتے ہوئے اکھلیش یادو کے حامی

No comments:
Post a Comment