https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=2267044545044742969#editor/target=page;pageID=5145415130278545338;onPublishedMenu=pages;onClosedMenu=pages;postNum=0;src=pagenam e

Monday, 26 December 2016

آئندہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی وایس پی کو اُکھاڑ پھینکیں: رام پرساد چودھری

پوراپڑھنے کیلئے کلک کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ایس ایچ بی)
    رودھولی/بستی: رودھولي اسمبلی حلقہ کے تحت موضع لچھمن پور میں بہوجن سماج پارٹي کے زیر اہتمام بوتھ سطح کارکن کانفرنس کا انعقاد پیر کو کیا گیا. مہمان خصوصی کے طور پر سابق کابینی وزیر وکپتان گنج اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رام پرساد چودھری نے ڈاکٹر 0 بھیم راؤ امبیڈکر اور بی ایس پی کے بانی آنجہانی كانشی رام کی تصویر پر گلپوشی کرکےکانفرنس کا افتتاح کیا.
    رام پرساد چودھری نے کہا کہ مرکز اور صوبہ کی موجودہ حکومت سے کسان ،مزدور، نوجوان و عوام پریشان ہیں. مرکزی حکومت پروارکرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی اور کالا دھن پکڑنے کے نام پر نوٹ بندی لاگو کرکے نریندر مودی کی حکومت نے صرف غریبوں کو پریشان کرنے کا کام کیا ہے. بی ایس پی حکومت نے ساوِتری بائی پھولے منصوبہ بندی کے تحت بغیر ذات ومذہب کا امتیاز کئے ہر طبقہ کے لوگوں کو ہائی اسکول پاس کر کے کلاس 11 میںزیر تعلیم طالبات کو ایک سايكل اور 15 ہزار روپے دینے کا کام کیا تھا. موجودہ صوبائی  حکومت نے ہائی اسکول پاس بچوں کو ٹیبلیٹ اور انٹرميڈیٹ پاس طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا تھا. لیکن حکومت بننے کے بعد پہلے سال صرف انٹرميڈیٹ پاس  بچوں کو لیپ ٹاپ دے کر منصوبہ بندی کی ادائیگی کر لی گئی.
    انہوں عوام سے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور ایس پی کو اکھاڑ پھیکنے کام اپنے جمہوری طریقہ سے کریں.اس موقع پرسابق ممبر اسمبلی دودھ رام نے کہا کہ صرف بی ایس پی ہی غربیوںکی دوست ہے ،کانفرنس کے اختتام پر آرگنائزر سابق ممبر اسمبلی راجندر چودھری نے کانفرنس کی کامیابی کیلئےکارکنوںو مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔
فوٹوکیپشن:کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس پی کے سابق وزیر رام پرساد چودھری

No comments:

Post a Comment