https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=2267044545044742969#editor/target=page;pageID=5145415130278545338;onPublishedMenu=pages;onClosedMenu=pages;postNum=0;src=pagenam e

Tuesday, 19 May 2020

نماز گھروں میں ادا کریں اور عید بہت ساگی سے منائیں

صدر انجمن اسلامیہ حاجی محمد سہیل
 بستی (19مئی 2020): کووڈ ۱۹ کے خطرات اور موجودہ مشکلات کو دیکھتے ہوئے انجمن اسلامیہ گاندھی نگر بستی کے صدر حاجی محمد سہیل نے مسلمانوں کو مخاطب کرکے یہ عاجزانہ اپیل کی ہے کہ امسال برادران ملتِ اسلامیہ صبروتحمل کے ساتھ وقت کی نزاکت کے مدنظر عیدالفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کریں، اور عید کا تیوہار بہت سادگی سے اپنے گھر والوں کے ساتھ منائیں. 
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی نماز واجب ہے اور نماز کے بعد خطبہ سننا سنّت ہے. لہٰذا اگر گھر میں کوئی نماز پڑھانے والا ہو تو گھر کے چار افراد جماعت سے نماز پڑھ لیں اور خطبہ سن لیں. اگر ایسا انتظام نہ ہو پائے تو گھر کے سبھی افراد دو یا چار رکعت چاشت کی نماز پڑھ کر ملک اور ملت اسلامیہ کی سلامتی کے لئے دعائیں کریں.
انجمن اسلامیہ کے صدر حاجی محمد سہیل نے بتایا کہ نماز عیدالفطر کی خصوصی اجازت کے لئے انجمن اسلامیہ گاندھی نگر بستی کی طرف سے انتظامیہ سے کوئی گذارش نہیں کی جائے گی، یوں کہ سال میں ایک بار پڑھی جانے والی اس نماز کو سماجی فاصلہ کے ساتھ پوری احتیاط سے ادا کرنا ایک بڑا چیلنج ہے. ذرا سی لغزش یا لاپروائی سے پوری قوم ایک جھٹکے میں سازشی ٹولے کے نشانے پر آجائے گی، جسے کوئی بھی حساس وغیور مسلمان برداشت نہیں کرے گا. لہٰذا اس وقت کسی کو ایسا موقعہ دینا ایک بڑی تاریخی بھول ہوگی. خیال رہے لاک ڈاؤن کی اس طویل مدت میں انجمن اسلامیہ گاندھی نگر بستی نے اپنے نوجوان رضاکاروں ومخلص مددگاروں کے بھرپور تعاون سے تقریباً پانچ سو مستحق غریبوں وضرورتمندون میں "راشن کٹ" پہونچانے کا کام بہت ذمہ داری سے انجام دیا ہے.

No comments:

Post a Comment