کپتان گنج اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا سلسلہ جاری
آئی اے ایس منوج پانڈے کے والد ریٹائرڈ ٹیچر مسٹر جھنکان پانڈے نے بگھوڑا سے کجری کنڈ تک تقریباً ایک کروڑ اکیاسی لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر سڑک کا افتتاح کیا،سدھارتھ سنگھ کہا کہ سڑک بن جانے سے آس پاس کے دیہی عوام کو ٹریفک میں کافی مدد ملے گی۔(ایس ایچ بی)
بستی:نوجوان وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے تعاون واترپردیش ہائوسنگ ڈیولپمنٹ کونسل کے نائب صدر سدھارتھ سنگھ کی پہل سے کپتان گنج اسمبلی حلقہ کے تحت پچھڑے علاقوں میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو آئی اے ایس منوج پانڈے کے والد ریٹائرڈ ٹیچر مسٹر جھنکان پانڈے نے تقریباً ایک کروڑ اکیاسی لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر سڑک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ہائوسنگ ڈیولپمنٹ کونسل کے نائب صدر سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ بغیر اچھی سڑکوں کے دیہی علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے نہیں جوڑا جاسکتا، بہترین سڑکیں روزگار کے ساتھ ہی لوگوں کو کم وقت میں ان کی منزل تک پہونچاتی ہیں، بالخصوص بیمار مریض کو اسپتال پہونچانے، ٹریفک ، کاروبار وغیرہ کیلئے بہترین سڑکوں کا ہونا بہت ضروری ہے، وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سدھارتھ سنگھ کی پہل پر جن منصوبوں کو منظوری دی تھی انہیں بنیادی طور پر مکمل کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری اقتصادی ترقیاتی منص وبہ بندی کے تحت بگھوڑا سے کجری کنڈ تک ساڑھے تین کلو میٹر کے سڑک بن جانے سے آس پاس کے دیہی عوام کو ٹریفک میں کافی مدد ملے گی،کیونکہ بیل گھاٹ علاقہ کے لوگ بھی اس سڑک کے بن جانے سے ترقیاتی سیکٹر کپتان گنج -گور شاہراہ سے براہ راست منسلک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے یہاں کچی سڑک تھی اور ٹریفک میں بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، برسات کے دنوں میں تو آنا جانا مشکل ہوجاتا تھا۔
لوہیا واہنی ورکنگ کمیٹی کے رکن ایاز احمد نے ترقیاتی کاموں وسڑکوں کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سدھارتھ سنگھ کی ہرتجویز کر قبول کرتے ہوئے کپتان گنج کے عوام کو عزت بخشی ہے۔ اس موقع پر ایس پی لیڈر اجیت سنگھ، ضلع پنچایت رکن سمیر چودھری، سابق نائب صدر راگھویندر سنگھ، سوشلسٹ لوہیا واہنی ورکنگ کمیٹی کے ریاستی سکریٹری محمدصالح، وجے چودھری، سنتوش پانڈے، سونو صدیقی، گووند یادو، ویر پرتاپ سنگھ، محمدالیاس، محمدابراہیم، بلرام یادو، راجیش یادو، رجت راج پال سمیت علاقائی باشندے موجود رہے۔
فوٹوکیپشن: ڑک کا افتتاح کرتے ہوئے جھنکان پانڈے، سدھارتھ سنگھ وایاز احمد

No comments:
Post a Comment