انجمن رضائے مصطفیٰ کے زیر اہتمام بچوں میں سویٹر تقسیم کیا گیا
( ایس ایچ بی)بستی(مقامی نمائندہ):انجمن رضائے مصطفیٰ کمٹی کی جانب سے آج (جمعرات) مدرسہ دارالعلوم اہلسنت فیضانِ رضا موضع دھوبہیا گنیش پور بستی کے بچے وبچیوں میں سویٹر تقسیم کیا گیا، اس مو قع پر مدرسہ کے پرنسپل امام انور علی شاہ وگائوں والوں نے مل کر ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا، جس میں انجمن رضائے مصطفیٰ کمیٹی کے عہدیدار ایوب احمد مشاہدی نے حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انسانی تقاضوں کی حقیقت پر خطاب کیا، انہوں نے دونوں جہان کی کامیابی کیلئے سنت رسول اللہ پر عمل پیرا رہنے اور سرکار دوجہاں ؐ کو اپنا رول ماڈل بنانے کی طلبا وطالبات کو تلقین کی ۔
کمیٹی کے منیجر جی ایم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے انسانوں اورانسانی تقاضوں کے تئیں جو اعلیٰ کردار پیش کیاہے اسے ہمیں اپنی زندگی میں لانا چاہئے اور اسی پر چل کر فرائض کر ادا کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے انجمن کی جانب سے بچوں کو بہتر تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ آپ کے آگے کی پڑھائی میں اگر کہیںکوئی مالی تنگی یا پریشانی آئے تو کمیٹی آپ کی تعلیم میںمالی تنگی کو رُکاوٹ نہیں بننے د ے گی۔ اس موقع پر ۱۲سے ۱۵ سال کی ۲۰؍بچیوں کو سرد موسم کے پیش نظر نئے سویٹر پہناکر بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر گرم کپڑے کی ضرورت پڑی تو انجمن اس کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے۔ جی ایم خان نے انجمن کی خدمات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کمیٹی میں کسی سے کسی طرح کا کوئی چندہ نہیں لیاجاتا ہے، صرف ممبروں کی امداد سے امسال ایک لاکھ ۵۶؍ہزار کے اخراجات انجمن نے تعلیم ، شادی بیاہ، کاروبار اور انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے میں صرف کیا ہے۔پروگرام کا آغاز جامعہ حنفیہ کے شیخ الحدیث مولانا ریاض احمد برکاتی کے تلاوتِ قرآن سے ہوا، اس کے بعد مدرسہ کی بچیوں نے رسالت مآب میں نعت ومنقبت کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ مولانا ریاض احمد نے ماہ ربیع الاول کی ٖفضیلتوں کو بیان کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مدرسہ کے پرنسپل امام انور علی شاہ نے انجمن کی کارکردگی کوسراہا اور انجمن کے تمام ارکان کا استقبال کیا، پروگرام میں خاص طور سے محمدمسلم صدیقی، ڈاکٹر عابد علی سمیت گائوں کے مردوخواتین موجود رہے۔
فوٹوکیپشن:خطاب کرتے ہوئے ایو ب مشاہدی344بچوں میں تقسیم کئے گئے سویٹر۔

No comments:
Post a Comment